پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 239.56 پوائنٹس کے اضافے سے 40711.04 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ یکم جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 239.56 پوائنٹس کے اضافے سے 40711.04 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 ارب 2 کروڑ 45 لاکھ 66 ہزار 262 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 4 ارب 88 کروڑ 8 لاکھ 75 ہزار 433 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح …

کراچی ۔ یکم جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 239.56 پوائنٹس کے اضافے سے 40711.04 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 ارب 2 کروڑ 45 لاکھ 66 ہزار 262 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 4 ارب 88 کروڑ 8 لاکھ 75 ہزار 433 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 12 کروڑ 27 لاکھ 7 ہزار 970 حصص کی مندی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40500، 40600 اور 40700 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 239.56 پوائنٹس کے اضافے سے 40711.04 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 153.56 پوائنٹس کی تیزی سے 20369.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply