کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 364.44 پوائنٹس کے اضافے سے 41908.71 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 69 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ 40 ہزار 373 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 76 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار 819 روپے کی کمی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 364.44 پوائنٹس کے اضافے سے 41908.71 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 364.44 پوائنٹس کے اضافے سے 41908.71 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 69 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ 40 ہزار 373 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 76 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار 819 روپے کی کمی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 12 لاکھ 55 ہزار 280 حصص کی مندی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41600، 41700، 41800 اور 41900 پوائنٹس کی چار بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 364.44 پوائنٹس کے اضافے سے 41908.71 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 251.09 پوائنٹس کی تیزی سے 21166.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 241.07 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 557.92 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔








