پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 43.05 پوائنٹس کے اضافے سے 40591.88 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 43.05 پوائنٹس کے اضافے سے 40591.88 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 41 ارب 95 کروڑ 15 لاکھ 66 ہزار 496 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 7 کروڑ 75 لاکھ 65 ہزار 456 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت …

کراچی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 43.05 پوائنٹس کے اضافے سے 40591.88 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 41 ارب 95 کروڑ 15 لاکھ 66 ہزار 496 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 7 کروڑ 75 لاکھ 65 ہزار 456 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 5 کروڑ 51 لاکھ 86 ہزار 780 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43.05 پوائنٹس کے اضافے سے 40591.88 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 54.90 پوائنٹس کی کمی سے 20491.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناءمارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 146.34 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 22.46 پوائنٹس کی تیزی رہی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 95.17 پوائنٹس کی کمی سے 14740.87 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 86.21 پوائنٹس کی تیزی سے 19608.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply