کراچی ۔ 16 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 374.15 پوائنٹس کے اضافے سے 49588.30 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 82 ارب 39 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 543 روپے کا اضافہ رونماءہوا تاہم خرید و فروخت میں 15 کروڑ 42 لاکھ 64 ہزار 790 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 374.15 پوائنٹس کے اضافے سے 49588.30 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 16 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 374.15 پوائنٹس کے اضافے سے 49588.30 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 82 ارب 39 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 543 روپے کا اضافہ رونماءہوا تاہم خرید و فروخت میں 15 کروڑ 42 لاکھ 64 ہزار 790 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 19 کروڑ 51 لاکھ 28 ہزار 179 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 49300، 49400 اور 49500 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 374.15 پوائنٹس کے اضافے سے 49588.30 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 224.55 پوائنٹس کی تیزی سے 26857.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔









