پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 71.82 پوائنٹس کے اضافے سے 48227.75 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 71.82 پوائنٹس کے اضافے سے 48227.75 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 18 ارب 49 کروڑ 75 لاکھ 75 ہزار 476 روپے کا اضافہ رونماءہوا تاہم خرید و فروخت میں 11 کروڑ 36 لاکھ 390 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 2 ارب …

کراچی ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 71.82 پوائنٹس کے اضافے سے 48227.75 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 18 ارب 49 کروڑ 75 لاکھ 75 ہزار 476 روپے کا اضافہ رونماءہوا تاہم خرید و فروخت میں 11 کروڑ 36 لاکھ 390 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 26 کروڑ 31 لاکھ 12 ہزار 976 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 48200 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 71.82 پوائنٹس کے اضافے سے 48227.75 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 39.88 پوائنٹس کی تیزی سے 25655.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply