کراچی ۔ 28 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں حصص کی خرید و فروخت میں استحکام رہا، سرمائے کے مجموعی حجم میں بھی53ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم95 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا، کاروباری لین دین بھی جمعرات کی نسبت 17کروڑ شیئرز زائد رہا۔ اسٹاک ماہر ین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاروں …
پی ایس ایکس میں حصص کی خرید و فروخت میں استحکام

مزید خبریں
کراچی ۔ 28 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں حصص کی خرید و فروخت میں استحکام رہا، سرمائے کے مجموعی حجم میں بھی53ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم95 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا، کاروباری لین دین بھی جمعرات کی نسبت 17کروڑ شیئرز زائد رہا۔ اسٹاک ماہر ین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے توانائی، اسٹیل، بینکنگ، سیمنٹ اور گیس سیکٹرز سمیت منافع بخش شعبوں میں خریداری کی جس کی وجہ سے مارکیٹ 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال تو ہوا مگر یہ سطح عارضی ثابت ہوئی اور تاہم مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں6.27پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے کے ایس ای100انڈیکس45905.76پوائنٹس سے بڑھ کر 45912.03پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32295.82 پوائنٹس سے بڑھ کر 32438.03 پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم 73.70 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 23854 پوائنٹس پر بند ہوا۔








