کراچی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 755.12 پوائنٹس کے اضافے سے 39470.89 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 44 ارب 81 کروڑ 17 لاکھ 47 ہزار 976 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ 7 ہزار 310 روپے کی تیزی رکارڈ …
پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس 755.12 پوائنٹس کے اضافے سے 39470.89 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 755.12 پوائنٹس کے اضافے سے 39470.89 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 44 ارب 81 کروڑ 17 لاکھ 47 ہزار 976 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ 7 ہزار 310 روپے کی تیزی رکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 33 لاکھ 61 ہزار 120 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38800، 38900، 39000، 39100، 39200، 39300 اور 39400 پواینٹس کی سات بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 40 755.12 پوائنٹس کے اضافے سے 39470.89 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 410.48 پوائنٹس کی تیزی سے 19778.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 517.14 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1462.86 پوائنٹس کی تیزی رہی۔








