کراچی ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 119.69 پوائنٹس کے اضافے سے 48409.35 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 7 ارب 50 کروڑ 58 لاکھ 44 ہزار 623 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں 3 کروڑ 22 لاکھ 58 ہزار 250 حصص میں اضافہ رہا۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی …
پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان، 100 انڈیکس 119.69 پوائنٹس کے اضافے سے 48409.35 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 119.69 پوائنٹس کے اضافے سے 48409.35 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 7 ارب 50 کروڑ 58 لاکھ 44 ہزار 623 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں 3 کروڑ 22 لاکھ 58 ہزار 250 حصص میں اضافہ رہا۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 6 ارب 36 کروڑ 62 لاکھ 43 ہزار 313 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 119.69 پوائنٹس کے اضافے سے 48409.35 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 52.75 پوائنٹس کی کمی سے 25956.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 2.74 پوائنٹس کا اضافہ رہا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 91.92 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔








