پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان، 100 انڈیکس 16.17 پوائنٹس کی کمی سے 48289.66 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 16.17 پوائنٹس کی کمی سے 48289.66 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 6 ارب 87 کروڑ 59 لاکھ 91 ہزار 255 روپے کا اضافہ رونماءہوا تاہم خرید و فروخت میں 2 کروڑ 55 لاکھ 4 ہزار 160 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی …

کراچی ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 16.17 پوائنٹس کی کمی سے 48289.66 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 6 ارب 87 کروڑ 59 لاکھ 91 ہزار 255 روپے کا اضافہ رونماءہوا تاہم خرید و فروخت میں 2 کروڑ 55 لاکھ 4 ہزار 160 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 67 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار 961 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 16.17 پوائنٹس کی کمی سے 48289.66 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 1.07 پوائنٹس کی مندی سے 26009.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply