کراچی ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 261.31 پوائنٹس کی کمی سے 43267.20 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 50 ارب 14 کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 453 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 99 کروڑ 34 لاکھ 94 ہزار 270 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 261.31 پوائنٹس کی کمی سے 43267.20 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 261.31 پوائنٹس کی کمی سے 43267.20 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 50 ارب 14 کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 453 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 99 کروڑ 34 لاکھ 94 ہزار 270 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 5 کروڑ 38 لاکھ 57 ہزار 790 حصص کی تیزی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 261.31 پوائنٹس کی کمی سے 43267.20 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 84.69 پوائنٹس کی مندی سے 21734.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔









