پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 261.92 پوائنٹس کی کمی سے 38383.98 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 261.92 پوائنٹس کی کمی سے 38383.98 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 41 ارب 50 کروڑ 55 لاکھ 78 ہزار 185 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 6 ارب 44 کروڑ 69 لاکھ 46 ہزار 128 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی …

کراچی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 261.92 پوائنٹس کی کمی سے 38383.98 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 41 ارب 50 کروڑ 55 لاکھ 78 ہزار 185 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 6 ارب 44 کروڑ 69 لاکھ 46 ہزار 128 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 8 کروڑ 97 لاکھ 21 ہزار 640 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 261.92 پوائنٹس کی کمی سے 38383.98 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 195.88 پوائنٹس کی مندی سے 19084.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 145.70 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 657.70 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 57.20 پوائنٹس کی کمی سے 14100.66 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 153.96 پوائنٹس کی مندی سے 19492.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply