کراچی ۔19 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 29 ارب 42 کروڑ 34 لاکھ 77 ہزار 670 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 67 کروڑ 22 لاکھ 66 ہزار 440 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔19 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 29 ارب 42 کروڑ 34 لاکھ 77 ہزار 670 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 67 کروڑ 22 لاکھ 66 ہزار 440 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 3 لاکھ 91 ہزار 720 حصص کا اضافہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 265.22 پوائنٹس کی کمی سے 46593.34 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 70.98 پوائنٹس کی مندی سے 24246.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 168.83 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 304.48 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔








