کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 325.67 پوائنٹس کی کمی سے 40266.21 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب 30 کروڑ 92 لاکھ 70 ہزار 482 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 کروڑ 51 لاکھ 46 ہزار 620 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم خرید و …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 325.67 پوائنٹس کی کمی سے 40266.21 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 325.67 پوائنٹس کی کمی سے 40266.21 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب 30 کروڑ 92 لاکھ 70 ہزار 482 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 کروڑ 51 لاکھ 46 ہزار 620 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم خرید و فروخت میں بھی 7 کروڑ 64 لاکھ 28 ہزار 960 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 325.67 پوائنٹس کی کمی سے 40266.21 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 187.37 پوائنٹس کی مندی سے 20303.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 279.57 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 646.80 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 33.58 پوائنٹس کی کمی سے 14707.29 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 81.48 پوائنٹس کی مندی سے 19526.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 199.18 پوائنٹس کی کمی سے 20283.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔








