پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 642.17 پوائنٹس کی کمی سے 42268.62 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 642.17 پوائنٹس کی کمی سے 42268.62 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 22 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ 94 ہزار 802 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 69 کروڑ 63 لاکھ 95 ہزار 880 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح …

کراچی ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 642.17 پوائنٹس کی کمی سے 42268.62 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 22 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ 94 ہزار 802 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 69 کروڑ 63 لاکھ 95 ہزار 880 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 78 لاکھ 83 ہزار 730 حصص کی مندی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 642.17 پوائنٹس کی کمی سے 42268.62 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 315.74 پوائنٹس کی مندی سے 21845.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 416.86 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1266.29 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔

Leave a Reply