پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 345.81 پوائنٹس کی کمی سے 49481.70 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔27 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 345.81 پوائنٹس کی کمی سے 49481.70 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 39 ارب 66 کروڑ 63 لاکھ 36 ہزار 119 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 ارب 3 کروڑ 91 لاکھ 2 ہزار 636 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم …

کراچی ۔27 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 345.81 پوائنٹس کی کمی سے 49481.70 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 39 ارب 66 کروڑ 63 لاکھ 36 ہزار 119 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 ارب 3 کروڑ 91 لاکھ 2 ہزار 636 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 7 کروڑ 59 لاکھ 59 ہزار 840 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 345.81 پوائنٹس کی کمی سے 49481.70 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 220.97 پوائنٹس کی مندی سے 26120.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 137.17 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 744.40 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔

Leave a Reply