پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 511.06 پوائنٹس کی کمی سے 47577.31 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔5 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 511.06 پوائنٹس کی کمی سے 47577.31 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 5 ارب 31 کروڑ 24 لاکھ 94 ہزار 880 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 89 کروڑ 19 لاکھ 24 ہزار 778 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت …

کراچی ۔5 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 511.06 پوائنٹس کی کمی سے 47577.31 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 5 ارب 31 کروڑ 24 لاکھ 94 ہزار 880 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 89 کروڑ 19 لاکھ 24 ہزار 778 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 5 کروڑ 7 لاکھ 57 ہزار 880 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 511.06 پوائنٹس کی کمی سے 47577.31 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 384.18 پوائنٹس کی مندی سے 25202 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply