پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان،

کراچی ۔ 9 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 61.47 پوائنٹس کی کمی سے 43011.27 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 3 ارب 54 کروڑ 91 لاکھ 97 ہزار 298 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 35 کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار 431 روپے مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح …

کراچی ۔ 9 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 61.47 پوائنٹس کی کمی سے 43011.27 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 3 ارب 54 کروڑ 91 لاکھ 97 ہزار 298 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 35 کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار 431 روپے مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 33 لاکھ 69 ہزار 390 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 61.47 پوائنٹس کی کمی سے 43011.27 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 13.61 پوائنٹس کی مندی سے 21611.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔