کراچی ۔ 20 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔منگل کو پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 1678.89پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس 46593.34پوائنٹس سے کم ہو کر 44914.45پوائنٹس پر آگیا، اسی طرح926.85پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس23319.43پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32521.78پوائنٹس سے کم ہو کر 31507.83پوائنٹس …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان

مزید خبریں
کراچی ۔ 20 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔منگل کو پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 1678.89پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس 46593.34پوائنٹس سے کم ہو کر 44914.45پوائنٹس پر آگیا، اسی طرح926.85پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس23319.43پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32521.78پوائنٹس سے کم ہو کر 31507.83پوائنٹس پر بند ہوا۔ مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب 93ارب30کروڑ96لاکھ49ہزار90روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 94کھرب94ارب 27کروڑ75لاکھ 18ہزار477روپے سے کم ہو کر 92کھرب 96کروڑ 78لاکھ 69ہزار 387روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میں 29کروڑ49لاکھ 73ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 12ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیر کو مارکیٹ میں 17کروڑ2لاکھ 61ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا اور ٹریڈنگ ویلیو 9ارب روپے تک محدود رہی تھی ۔








