پی ایس ڈی پی، سپارکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 7395 ملین روپے کے فنڈز مختص

ماہرین اور عوام کی جانب سے مشکل حالات کےباوجود بجٹ میں ریلیف اقدامات پر مثبت ردعمل کااظہار

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):حکومت نے نئے مالی سال23-2022کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں سپارکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 7395 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

جمعہ کو پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پاک سیٹلائٹ گراؤنڈ کنٹرول سیگمنٹ کیلئے 300 ملین روپے، پاکستان سپیس سینٹر کے قیام کیلئے 3000 ملین روپے، پاکستان ریموٹ سینتھیٹک ریڈار سسٹم کیلئے 194 ملین روپے، پاکستان سیٹلائٹ نیویگیشن پروگرام کیلئے 345.9 ملین روپے،

پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ سسٹم کیلئے 2500 ملین روپے، پاکستان آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کیلئے 500 ملین روپے اور نئی سکیموں میں پاکستان کمیونیکیشن سیٹلائٹ ٹو کیلئے 295.2 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔