پی ایس ڈی پی ،خصوصی پروگراموں کیلئے ایک کھرب 33 ارب روپے مختص

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خصوصی پروگراموں کیلئے ایک کھرب 33 ارب روپے سے زائد فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ءکے تحت ایرا کیلئے 8 ارب 50 کروڑ روپے، فاٹا میں دس سالہ منصوبہ کے وفاق کے حصہ کیلئے 10 ارب روپے، ایس ڈی جیز …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خصوصی پروگراموں کیلئے ایک کھرب 33 ارب روپے سے زائد فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ءکے تحت ایرا کیلئے 8 ارب 50 کروڑ روپے، فاٹا میں دس سالہ منصوبہ کے وفاق کے حصہ کیلئے 10 ارب روپے، ایس ڈی جیز کیلئے وزیراعظم کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے، سی پیک منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے، سکیورٹی میں اضافہ کیلئے 45 ارب روپے، وزیراعظم کے نوجوانوں کے پروگرام کیلئے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔