پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوچ احسان اللہ خان نے آذربائیجان میں ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے 14 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم20 اکتوبر کو اسلام آباد سے باکو روانہ ہوگی۔حتمی اسکواڈ میں شیان عبدالجبار مروت، محمد سلمان، محمد عالم، مقبول احمد، شہراز خان، رمیز رضا، عامر حمزہ، محمد مصطفی، الہان خان علی، بخشی حمال خان، اویس فیض، …
پی ایف ایف کا آذربائیجان میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوچ احسان اللہ خان نے آذربائیجان میں ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے 14 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم20 اکتوبر کو اسلام آباد سے باکو روانہ ہوگی۔حتمی اسکواڈ میں شیان عبدالجبار مروت، محمد سلمان، محمد عالم، مقبول احمد، شہراز خان، رمیز رضا، عامر حمزہ، محمد مصطفی، الہان خان علی، بخشی حمال خان، اویس فیض، زین العابدین، دانش مسیح اور کلیم اللہ شامل ہیں۔
پاکستان فٹبال کے لیے یہ ایونٹ ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق یہ فیفا ورلڈ کپ ایونٹ میں شرکت کرنے والا پاکستان کا پہلا اسکواڈ ہوگا۔ ان نوجوان کھلاڑیوں نے پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر حتمی اسکواڈ میں جگہ بنائی۔
آذربائیجان میں منعقد ہونے والا یہ فیسٹیول نوجوان پاکستانی فٹبالرز کو بین الاقوامی سطح پر کھیلنے اور مختلف ممالک کی ٹیموں کے خلاف تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس ایونٹ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی فٹبال کے ماحول سے روشناس ہونے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔







