لاہور۔14جنوری (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پی ایف سی نے گذشتہ برس 13 اہم بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کر کے پاکستانی فرنیچر اور دستکاری کی عالمی مارکیٹوں میں موجودگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اتوار کو یہاں چوہدری محمد اریب آرائیں کی قیادت میں فرنیچر مینوفیکچررز، ڈیزائنرز اور نمائش کنندگان کے وفد سے گفتگو …
پی ایف سی نے گذشتہ برس 13 اہم بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کر کے پاکستانی فرنیچر اور دستکاری کی عالمی مارکیٹوں میں موجودگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ، میاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
لاہور۔14جنوری (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پی ایف سی نے گذشتہ برس 13 اہم بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کر کے پاکستانی فرنیچر اور دستکاری کی عالمی مارکیٹوں میں موجودگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اتوار کو یہاں چوہدری محمد اریب آرائیں کی قیادت میں فرنیچر مینوفیکچررز، ڈیزائنرز اور نمائش کنندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی نمائشوں نے پی ایف سی کو غیر ملکی خریداروں کے ساتھ روابط، نئی مارکیٹوں کی تلاش اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کیے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر رسائی کے لیے ان نمائشوں میں شرکت کے علاوہ پی ایف سی کے وفود نے 9 ممالک کے دورے بھی کئے جنہوں نے بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط اور پاکستانی فرنیچر کی برآمد کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو وسیع تر عالمی مارکیٹوں میں متعارف کروانا اور فرنیچر کی صنعت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا پی ایف سی کا مشن ہے۔








