پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اگلے ماہ امریکا کے دورہ پر روانہ ہوگا ، دو ہفتے کے دورے میں وفد امریکا میں فرنیچر کی برآمدات کے سلسلے میں نئی منڈیوں تک رسائی سمیت باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کا بھی جائزہ لے گا۔ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف نے صحافیوں سے گفتگو …

اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اگلے ماہ امریکا کے دورہ پر روانہ ہوگا ، دو ہفتے کے دورے میں وفد امریکا میں فرنیچر کی برآمدات کے سلسلے میں نئی منڈیوں تک رسائی سمیت باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کا بھی جائزہ لے گا۔ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کی فرنیچر برآمدات کیلئے ایک بڑی منڈی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ امریکی خریدار اعلیٰ معیار کے فرنیچر کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپی مارکیٹوںمیں فرنیچر سمیت لکڑی کی دیگر مصنوعات کی طلب روز بروز بڑھ رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ عالمی مار کیٹ سے استفادہ کیلئے ہمیں ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ فرنیچر کونسل برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply