کراچی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3 ارب روپے سے زائد کے سودے ہوئے اور کموڈٹی انڈیکس 3253 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/ فاریکس کے 3.205 ارب روپے کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد8160 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت1.485 ارب …
پی ایم ای ایکس میں 3 ارب روپے سے زائد کے سودے

مزید خبریں
کراچی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3 ارب روپے سے زائد کے سودے ہوئے اور کموڈٹی انڈیکس 3253 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/ فاریکس کے 3.205 ارب روپے کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد8160 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت1.485 ارب روپے رہی کرنسیز کے بذریعہ کوٹس سودے 510.704 ملین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت333.482 ملین، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودے 249.298 ملین، چاندی کے سودوں کی مالیت 163.213 ملین، ڈی جے کے سودے 139.702 ملین، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 122.776 ملین، قدرتی گیس کے سودے 87.737 ملین، کاپرکے سودوں کی مالیت 61.699 ملین، ایسپی 500 کے سودے 41.766 ملین اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 9.135 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں لال مرچ کی 8726 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.527 ملین روپے اور کاٹن کی 9 لاٹس کے سودوں کی مالیت 3.900 ملین رہی۔








