کراچی ۔ 22 فروری (اے پی پی) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,242 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو جار کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.952 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,337 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.094 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس …
پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,242 کی سطح پر بند
کراچی ۔ 22 فروری (اے پی پی) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,242 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو جار کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.952 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,337 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.094 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 999.204 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 857.065 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 531.379 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 485.943 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت414.516 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 394.108 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 67.059 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت53.622 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 27.698 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 26.911 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی50 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21.971 ملین روپے رہی۔









