کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,278کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.240 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,384 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.848بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت …
پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,278کی سطح پر بند

مزید خبریں
کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,278کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.240 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,384 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.848بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 902.006 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 404.575 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 278.174 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 268.318 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 251.750 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 120.665 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 91.272 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 26.853 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 19.680 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 17.841 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 10.212 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی28 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13.829 ملین روپے تھی۔








