پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,300کی سطح پر بند

کراچی۔ 26 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,300کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.447 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,418 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.565 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی …

کراچی۔ 26 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,300کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.447 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,418 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.565 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 599.563 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 587.118 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 366.751 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 365.445 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 330.148 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 273.235 ملین روپے، پیلیڈ یم کے سودوں کی مالیت 137.104 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 69.451 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 63.039 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 58.689 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 30.901 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیںگندم کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.243 ملین روپے اورکاٹن کی 5 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2.523 ملین روپے تھی۔

مزید خبریں