پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,303 کی سطح پر بند

کراچی۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,303 کی سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 3.719 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,813 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.689 بلین روپے رہی جبکہ برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت …

کراچی۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,303 کی سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 3.719 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,813 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.689 بلین روپے رہی جبکہ برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 506.552 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 493.416 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 221.054 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 216.680 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 182.941 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 110.751 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 104.620 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 102.773 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 55.226 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 24.867 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 10.767 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی 4 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2.043 ملین روپے تھی۔

مزید خبریں