کراچی۔ 25 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,307کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.159 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,411 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.494بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 907.170 ملین …
پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,307کی سطح پر بند

مزید خبریں
کراچی۔ 25 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,307کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.159 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,411 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.494بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 907.170 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 475.202 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 459.293 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 316.567 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 203.132 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 164.522 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 69.094 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 36.207 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 20.394 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 13.121 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیںکاٹن کی24 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16.165 ملین روپے تھی۔








