سرگودہا ۔ 11 فروری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیرِ اہتمام تیسری چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے صوبائی سطح کے رائونڈ تھری کا آغاز سرگودھا میں ہوگیا۔ افتتاحی روز چار میچز کھیلے گئے۔ مقابلے اسٹرو ٹرف ہاکی گرائونڈ، میلہ منڈی روڈ میں منعقد رہے ہیں۔ افتتاحی میچ میں ملتان اور گوجرانوالہ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ دونوں ٹیموں نے بھرپور …
پی ایچ ایف کے زیرِاہتمام تیسری چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ رائونڈ تھری کا آغاز ہوگیا

مزید خبریں
سرگودہا ۔ 11 فروری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیرِ اہتمام تیسری چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے صوبائی سطح کے رائونڈ تھری کا آغاز سرگودھا میں ہوگیا۔ افتتاحی روز چار میچز کھیلے گئے۔ مقابلے اسٹرو ٹرف ہاکی گرائونڈ، میلہ منڈی روڈ میں منعقد رہے ہیں۔ افتتاحی میچ میں ملتان اور گوجرانوالہ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا اور مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، دوسرے میچ میں لاہور نے راولپنڈی کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-1 سے واضح کامیابی حاصل کی۔
تیسرے میچ میں فیصل آباد کی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 9-0 سے شکست دی۔ دن کےآخری میچ میں میزبان سرگودھا نے ساہیوال کے خلاف بہترین ٹیم ورک اور جارحانہ کھیل پیش کیا اور 5-0 سے فتح اپنے نام کی۔ افتتاحی روز کے مہمانانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) و چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد شامل تھے۔ مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کیا۔ مہمانانِ خصوصی نے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور قومی سطح پر ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ سرگودھا میں جاری یہ ایونٹ نہ صرف معیاری مقابلوں کا باعث بنے گا بلکہ نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔








