پی ایچ ایف کے زیر اہتمام تیسری چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

سرگودھا ۔ 12 فروری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام تیسری چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ سرگودھا کے اسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے۔ چیمپئن شپ کے دوسرے روز 4 میچز کھیلے گئے جن میں شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔پہلے میچ میں بہاولپور اور گوجرانوالہ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جہاں گوجرانوالہ نے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے …

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایف آئی ایچ پرو لیگ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان

مزید خبریں

سرگودھا ۔ 12 فروری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام تیسری چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ سرگودھا کے اسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے۔

چیمپئن شپ کے دوسرے روز 4 میچز کھیلے گئے جن میں شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔پہلے میچ میں بہاولپور اور گوجرانوالہ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جہاں گوجرانوالہ نے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں ملتان نے ساہیوال کو 1-3 سے شکست دی۔

تیسرے میچ میں لاہور نے ڈیرہ غازی خان کو آسان مقابلے کے بعد 1-9 سے ہرا دیا۔ دن کے آخری میچ میں فیصل آباد نے راولپنڈی کے خلاف 0-5 سے واضح فتح حاصل کی۔میچز کے مہمان خصوصی اولمپیئن محمد شبیر تھے جبکہ انٹرنیشنل ایمپائر دلاؤر بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اولمپین محمد شبیر نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی چیمپئن شپ ملکی سطح پر ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید خبریں