پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے21 اضلاع کی ایجنسیوں کو عیدالاضحی ٰسے قبل باغات کی صفائی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔
پی ایچ اے کا عید الاضحیٰ سے قبل باغات کی صفائی اور حفاظتی اقدامات کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔24مئی (اے پی پی):پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے21 اضلاع کی ایجنسیوں کو عیدالاضحی ٰسے قبل باغات کی صفائی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس حوالے سے سینئر افسران کو باغات میں عوامی سہولیات کی دستیابی کی نگرانی کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ضلعی منیجنگ ڈائریکٹرز کو لکھے گئے خط میں ہارٹیکلچر ایجنسیوں کو تمام پارکوں میں صفائی،کچرے کی تلفی اور کوڑے دانوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح نو تشکیل شدہ ضلعی ایجنسیوں کو عید کے ایام میں سکیورٹی اہلکار اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عید کی تعطیلات کے دوران عوامی پارکوں میں شہریوں کو ایک محفوظ، صاف اور پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ریس کورس پارک اور گریٹر اقبال پارک سمیت دیگر شہروں کے باغات میں تعطیلات کے دوران عوام کا رش ہوتا ہے۔پی ایچ اے کی کوشش ہے کہ عید تعطیلات کے دوران باغات میں آنے والے افراد کو کسی قسم کی پریشانی پیش نہ آئے۔








