لاہور۔7اپریل (اے پی پی):پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)نے مارچ 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں اقدامات سامنے آئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پی ایچ پی نے ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے شاہرات پر 5.3 ملین افراد کو چیک کیا جبکہ دوران چیکنگ 612 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح 3 ملین گاڑیوں کی چیکنگ …
پی ایچ پی نے مارچ 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

مزید خبریں
لاہور۔7اپریل (اے پی پی):پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)نے مارچ 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں اقدامات سامنے آئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پی ایچ پی نے ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے شاہرات پر 5.3 ملین افراد کو چیک کیا جبکہ دوران چیکنگ 612 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح 3 ملین گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 177 چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 18 ہزار 625 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی جبکہ دھواں چھوڑنے والی 22 ہزار 47 گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 986 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے 26 ہزار 584 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 64 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔ شاہرات سے 725 تجاوزات ختم کر کے ٹریفک کے بہا کو بہتر بنایا گیا اور 22 ہزار 675 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و ہنمائی فراہم کی گئی۔ مزید برآں مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے 320 مسافروں کو فرسٹ ایڈ دی گئی جبکہ 125 شدید زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس خدمت مراکز پر 21 ہزار 990 شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔ترجمان کے مطابق ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 25 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 رائفلز، 23 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات فروشوں سے 1581 لیٹر شراب، 3145 گرام چرس اور 1100 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔








