پی اے آر سی کی بیجوں کی مختلف اقسام کے جائزہ کمیٹی نے ملک بھر میں کاشت کیلئے مکئی کے 12نئے ہائی بریڈ اقسام متعارف کروا دیئے

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کی بیجوں کی مختلف اقسام کے جائزہ کمیٹی نے ملک بھر میں کاشت کیلئے مکئی کے 12نئے ہائی بریڈ اقسام متعارف کروائے ہیں۔ منظور شدہ بیجوں کی ان اقسام سے موجودہ کاروباری سطح پر حاصل ہونے والی پیداوار کے مقابلہ میں پیداواری صلاحیت میں 3 سے 24 فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔ منظور شدہ …

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کی بیجوں کی مختلف اقسام کے جائزہ کمیٹی نے ملک بھر میں کاشت کیلئے مکئی کے 12نئے ہائی بریڈ اقسام متعارف کروائے ہیں۔ منظور شدہ بیجوں کی ان اقسام سے موجودہ کاروباری سطح پر حاصل ہونے والی پیداوار کے مقابلہ میں پیداواری صلاحیت میں 3 سے 24 فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔ منظور شدہ مکئی کے ان ہائی بریڈ بیجوں کی اقسام میں دو اقسام ایم ایم آر آئی ، یوسف والا سرکاری شعبے نے تیار کی ہیں جنہیں کاشت کیلئے منظور کر لیا گیا ہے ۔نئی اقسام کی منظوری کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں دی گئی ہے جو پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اعظیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اعظیم نے مکئی کی پیداواری صلاحیت کیلئے نجی شعبہ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ مستند بیجوں کی اقسام کا استعمال زمین کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے نجی شعبہ کے نظام میں شامل افراد کے اعتماد سازی میں پی اے آر سی کے کردار کو بھی سراہا ۔ جس کی بدولت کمیٹی نے چھ ماہ میں تین اقسام کے بیج متعارف کروائے ہیں ۔ انہوں نے ملک میں دیگر فصلوں کی کامیابی کیلئے مکئی کی جدید اقسام کی کامیابی کو مثال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں فوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم الحسن ، فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن و رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں اور نجی شعبہ کی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں