اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ چیمپیئن شپ پیر سے پی اے ایف کرکٹ گراونڈ ای نائن، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر محمد بلال ستی نے بتایا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں اسلام آباد، پشاو، ایبٹ آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ …
پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ چیمپیئن شپ پیر سے شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ چیمپیئن شپ پیر سے پی اے ایف کرکٹ گراونڈ ای نائن، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر محمد بلال ستی نے بتایا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں اسلام آباد، پشاو، ایبٹ آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور بہاولپور شامل ہیں۔ ایونٹ میں روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 31 اکتوبر جبکہ فائنل یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔








