لاہور۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غنی گروپ کے تعاون سے غنی سکول کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ 35 اوورز فی اننگز پر مشتمل یہ ایک روزہ ٹورنامنٹ لاہور کے مختلف گراونڈز میں کھیلا جائے گا، جس میں شہر کے آٹھ معروف سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کا مقصد سکول سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو …
پی سی بی نے غنی سکول کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا
لاہور۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غنی گروپ کے تعاون سے غنی سکول کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ 35 اوورز فی اننگز پر مشتمل یہ ایک روزہ ٹورنامنٹ لاہور کے مختلف گراونڈز میں کھیلا جائے گا، جس میں شہر کے آٹھ معروف سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کا مقصد سکول سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی سٹیڈیم سمیت مختلف مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں ایچیسن کالج، بیکن ہاوس، کریسنٹ گرام سکول، گوہر ایجوکیشن سسٹم، مون پبلک سکول، مسلم ماڈل ہائی سکول، پائلٹ سکول اور دی سٹی سکول شامل ہیں۔ہفتے کے روز ہونے والی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے۔ پہلا میچ ایچیسن کالج اور بیکن ہاوس کے درمیان جی آئی سی گراونڈ لاہور میں کھیلا گیا۔لیگ مرحلے کے میچز نومبر کے دوران جاری رہیں گے، جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔ ان میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔









