پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور۔3مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے،جو رواں سال کے اواخر میں ہوگا۔اس دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ،تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی جوڈربن،سنچورین اور جوہانسبرگ میں 10 سے 14 دسمبر تک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کریں گے۔ون ڈے انٹرنیشنل میچز17 سے22 دسمبر تک پارل،کیپ …

لاہور۔3مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے،جو رواں سال کے اواخر میں ہوگا۔اس دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ،تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی جوڈربن،سنچورین اور جوہانسبرگ میں 10 سے 14 دسمبر تک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کریں گے۔ون ڈے انٹرنیشنل میچز17 سے22 دسمبر تک پارل،کیپ ٹائون اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے

جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کے دو ٹیسٹ میچز سنچورین 26 تا30 دسمبر اور کیپ ٹاون میں3 تا 7جنوری کو کھیلے جائیں گے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم 19 نومبر کو آسٹریلیا سے واپسی کے بعد 2 دسمبر کو ڈربن کے لیے روانہ ہوگی۔آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کو 4 سے 18 نومبر تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔8 جنوری کو اپنا افریقن ٹور مکمل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ہوم گرائونڈ میں تین ملکی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرے گی

،جس کے بعد پاکستان میں 8 ٹیموں کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 میں ہوگی۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دوروں سے قبل پاکستان،بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی بالترتیب دو اور تین ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔وہ اگست 2024 سے جنوری 2025 تک چھ ماہ کے عرصے میں 7ٹیسٹ،10ون ڈے اور 6 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا۔یہ پاکستان کا1994-95 کے بعد جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ دورہ ہوگا۔پاکستان نے وہاں دو ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔

مزید خبریں