پی سی بی ٹیلنٹ پروگرام میں مسلم سکول نے زکریا پبلک سکول کو شکست دے دی

ملتان۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):پی سی بی ٹیلنٹ پروگرام فار سکولز میں مسلم سکول کلمہ چوک نے زکریا پبلک سکول کو شکست دے دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے گئے میچ میں زکریا پبلک سکول ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 107رنز بنائے ۔سید مسلم عباس35 اور ابرار ندیم نے 15رنز سکور کئے۔ مسلم سکول کلمہ چوک کی طرف سے احمد حسن خلجی اور …

ملتان۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):پی سی بی ٹیلنٹ پروگرام فار سکولز میں مسلم سکول کلمہ چوک نے زکریا پبلک سکول کو شکست دے دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے گئے میچ میں زکریا پبلک سکول ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 107رنز بنائے ۔سید مسلم عباس35 اور ابرار ندیم نے 15رنز سکور کئے۔

مسلم سکول کلمہ چوک کی طرف سے احمد حسن خلجی اور فرقان علی صابر نے تین تین جبکہ محمد فہیم عبدالرحمن اور شاہ زیب ساجد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے مسلم سکول کلمہ چوک نے مطلوبہ ہدف باآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ راو علی حیدر 58اور شہریار عباس نے 42 رنز بنائے۔ فرقان علی صابر مین آف دی میچ قرار پائے۔