ملتان۔ 06 نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں جو کہ ناٹ آوٴٹ ہے گورنمنٹ پائیلٹ سکول ملتان نےگورنمنٹ ہائی سکول ڈی جی خان کودس وکٹ سے شکست دیکراگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔ گورنمنٹ ہائی سکول ڈی جی خان پہلے کھیلتے ہوئے 169رنز پرآوٹ ہوگئی،عبداللٰلہ 63ممتازعلی 31اورعماد احمد نے17رنزبنائے۔پائیلٹ سکول ملتان کی طرف سے محمد سفیان …
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پائلٹ سکول ملتان نے میچ جیت لیا

مزید خبریں
ملتان۔ 06 نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں جو کہ ناٹ آوٴٹ ہے گورنمنٹ پائیلٹ سکول ملتان نےگورنمنٹ ہائی سکول ڈی جی خان کودس وکٹ سے شکست دیکراگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔
گورنمنٹ ہائی سکول ڈی جی خان پہلے کھیلتے ہوئے 169رنز پرآوٹ ہوگئی،عبداللٰلہ 63ممتازعلی 31اورعماد احمد نے17رنزبنائے۔پائیلٹ سکول ملتان کی طرف سے محمد سفیان تین عرفان علی شہزاد اورمحمد عبداللٰہ نے دودو جبکہ محمد اسحاق مزمل جاوید اورعمرمختیار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے پائیلٹ سکول ملتان نے مطلوبہ ہدف بغیرکسی نقصان کے17 اوو رزمیں حاصل کرلیا عمرمختیارنے شاندار 79رنزناٹ آوٴٹ بنائے اورمین آف دی میچ رہے۔ محمد عمرنےعمدہ 65رنزبنائے،دلشاد علی محمد آصف جونئیرایمپائرز،عماد حسن سکورر،منظورلطیفی کواڈینئٹر تھے۔








