پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمہ معروف‘ پی سی بی بلاسٹرز کی کپتان رامین شمیم اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی کپتان ناہیدہ خان کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔8 جنوری(اے پی پی )قومی ٹرائنگولر ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بہت خوشی ہوئی ہے‘ ہم نے پہلے صرف ون ڈے میچز کھیلے ہیں‘ اس ایونٹ کی بدولت ہمارے لئے اچھا موقع ہے کہ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ 2020ءکیلئے تیاری کرسکیں‘ ہم سب ینگسٹر کیلئے بھی یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ہم اس میں اپنی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں اپنی جگہ بناسکیں‘ ہمیں خوشی …

لاہور۔8 جنوری(اے پی پی )قومی ٹرائنگولر ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بہت خوشی ہوئی ہے‘ ہم نے پہلے صرف ون ڈے میچز کھیلے ہیں‘ اس ایونٹ کی بدولت ہمارے لئے اچھا موقع ہے کہ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ 2020ءکیلئے تیاری کرسکیں‘ ہم سب ینگسٹر کیلئے بھی یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ہم اس میں اپنی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں اپنی جگہ بناسکیں‘ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ ہم اپنی ہوم گراﺅنڈ میں کھیلیں کیونکہ جب ہوم گراﺅنڈ ہمیں سپورٹ کرتا ہے تو ہمیں اچھا محسوس ہوتا ہے اور اعتماد ملتاہے‘ٹورنامنٹ کا فائنل رات کو رکھا گیا ہے جو کہ پی سی بی کا ایک بہت اچھا اقدام ہے کیونکہ ورلڈ کپ میں بہت سے میچز رات کوکھیلے جائیں گے جس سے ہمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلہ میں بھی مدد ملے گی‘ تماشائیوں کو یہ ایک اچھا ایونٹ دیکھنے کو ملے گا‘ لوگ آئیں اور ٹورنامنٹ دیکھیں‘ اس سے ہماری حوصلہ افزائی بھی ہو گی اور ہماری تیاری بھی ورلڈ کپ کیلئے‘ ان خیالات کا اظہار پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمہ معروف‘ پی سی بی بلاسٹرز کی کپتان رامین شمیم اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی کپتان ناہیدہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ پی سی بی بلاسٹرز کی کپتان رامین شمیم نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے‘ سینئرز کھلاڑیوں کی موجودگی میں کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے اور میں اب بھی ان سے سیکھ رہی ہوں‘ اس جیسے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو نیا جذبہ اور نیا جوش ملتا ہے لیکن بدقسمتی سے ملک میں ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد بہت کم ہے‘ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020ءکے حوالے سے بھی یہ ٹورنامنٹ بہت اہم ہے کیونکہ کھلاڑیوں کو پریکٹس کا موقع ملے گا اور بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے‘ پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ ہم ورلڈ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کو سیریز میں ٹف ٹائم دیا اور ان سیریز سے ٹیم کا گراف بھی اوپر گیا ہے‘ ہمیں صرف آسٹریلیا میں کنڈیشنز کو پک کرنا ہے اور اگر ہم پک کرگئے تو ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ہمیں تیاری کرنے کا پورا موقع مل گیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے ویسٹ انڈیز اور ساﺅتھ ایشیاءکی ٹیموں کو شکست دی ہوئی ہے اور ہم ورلڈ کپ میں دوبارہ پکڑ سکتے ہیں کیونکہ ہمیں اعتماد ہے‘ ایک سوال کے جواب میں بسمہ معروف نے کہا کہ غیر ملکی ٹیم کو پاکستان آکر کھیلناچاہئے کیونکہ ہم ایک پرامن قوم ہیں اور یہاں سکیورٹی کے حالات بہت اچھے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے بہت کام کر دیا ہے اور امید ہے کہ بہت جلد سری لنکا کی طرح دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آکر کھیلیں گی‘ میں نے خود بھی انگلینڈ کوچ کو پاکستان دورے کی دعوت دی کہ وہ پاکستان آئیں اور یہاں کھیلیں‘ پی سی بی ڈائنامائٹس کی کپتان ناہیدہ خان نے کہا کہ حالیہ ٹورنامنٹ کا انعقاد بہت اچھی کوشش ہے اس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار آئے گا‘ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز میرے لئے بہت آئیڈیل ہیں اور میں کوشش کروں گی کہ وہاں بہتر پرفارم کروں اور کپ جیت کر ملک آئیں‘ ایک سوال کے جواب میں ناہیدہ خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ صوبہ بلوچستان سے مزید لڑکیاں کرکٹ کے میدان میں آگے آئیں‘ پی سی بی اس حوالے سے بلوچستان میں بہت سے عملی اقدامات کر رہا ہے جو لائق تحسین ہیں۔واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ آج بروز جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا‘تین ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ 9 سے 16 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں