پی سی بی کا پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،ندیم ارشد 13 سے 16 اگست اور 20 سے 23 اگست کے دو چار روزہ میچز اور افتخار احمد 26، 28 اور 30 اگست کو ہونے والے 50 اوورز کے تین میچوں کے میچ ریفری ہوں گے۔ پانچ میچوں میں امپائرنگ …

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،ندیم ارشد 13 سے 16 اگست اور 20 سے 23 اگست کے دو چار روزہ میچز اور افتخار احمد 26، 28 اور 30 اگست کو ہونے والے 50 اوورز کے تین میچوں کے میچ ریفری ہوں گے۔ پانچ میچوں میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں آئی سی سی/ پی سی بی انٹرنیشنل پینل امپائرز فیصل خان آفریدی اور راشد ریاض اور پی سی بی ایلیٹ پینل امپائرز عبدالمقیت، عمران جاوید، ناصر حسین اور ولید یعقوب سنبھالیں گے۔ساتوں آفیشلز پی سی بی ایلیٹ پینل آف میچ آفیشلز کا حصہ ہیں۔

پہلے چار روزہ میچ میں فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈ امپائرز)، ذوالفقار جان (تھرڈ امپائر)اور ندیم ارشد (میچ ریفری)ہوں گے، دوسرے چار روزہ میچ میں فیصل آفریدی اور ناصر حسین (آن فیلڈ امپائرز)، ذوالفقار جان (تھرڈ امپائر) ندیم ارشد (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دیں گے۔26 اگست کو پہلے ون ڈے میں راشد ریاض اور عبدالمقیت (آن فیلڈ امپائرز)، ولید یعقوب (تھرڈ امپائر) افتخار احمد (میچ ریفری)،28 اگست کو دوسرے ون ڈے میچ میں راشد ریاض اور ولید یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، عبدالمقیت (تھرڈ امپائر) افتخار احمد (میچ ریفری) جبکہ30 اگست کو تیسرا ون ڈے میچ میں راشد ریاض اور ولید یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)، عبدالمقیت (تھرڈ امپائر)، افتخار احمد (میچ ریفری) ہوں گے۔