"پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل پوڈکاسٹ کی 86ویں قسط میں ابھرتے ہوئے لیفٹ آرم فاسٹ بالر شہزاد گل نے اپنے کرکٹ سفر اور مستقبل کے اہداف پر گفتگو کی۔”
پی سی بی کے آفیشل پوڈکاسٹ کی قسط جاری

مزید خبریں
لاہور۔28جون (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل پوڈکاسٹ کی 86ویں قسط جاری کر دی گئی ہے جس میں ابھرتے ہوئے لیفٹ آرم فاسٹ بالر شہزاد گل نے بطور مہمان شرکت کی ہے۔
پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال کیمپ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ اس کیمپ سے انہیں اپنی بائولنگ کی مہارت کو مزید نکھارنے کا موقع ملا۔ شہزاد گل نے ڈومیسٹک سیزن 2025-26 میں اپنی شاندار کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک 14 فرسٹ کلاس میچوں میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے73 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جو ان کی محنت اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس کے علاوہ، نوجوان فاسٹ بالر نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کے یادگار تجربے پر بھی بات کی اور ایوانِ کرکٹ کے بڑے اسٹارز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کو اپنے کیریئر کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔








