پی سی بی کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مردان اور ساہیوال میں کرکٹ ٹورنامنٹس اختتام پذیر

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مردان اور ساہیوال میں ضلعی سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹس اختتام پذیر ہو گئے۔ ساہیوال میں نو سکولوں کے درمیان 19 میچز کھیلے گئے جن میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو سکول ساہیوال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں ڈویژنل پبلک سکول راوی کیمپس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مردان اور ساہیوال میں ضلعی سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹس اختتام پذیر ہو گئے۔ ساہیوال میں نو سکولوں کے درمیان 19 میچز کھیلے گئے جن میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو سکول ساہیوال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں ڈویژنل پبلک سکول راوی کیمپس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

دوسری جانب مردان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں آٹھ سکولوں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 13 میچز کھیلے گئے۔ فائنل میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گجرگڑھی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے غزالی پبلک سکول کٹلانگ کو شکست دے دی۔ پی سی بی کے مطابق ہر ضلع کی فاتح سکول ٹیمیں اگلے مرحلے میں دیگر ضلعی ونر ٹیموں کے خلاف مقابلہ کریں گی۔

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر سے 175 سرکاری اور 218 نجی سکول 40 اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی سی بی حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ملک بھر میں نئے اور باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش ہے تاکہ قومی سطح پر کرکٹ کا مضبوط اور وسیع ڈھانچہ تشکیل دیا جا سکے۔