پی سی بی کے سینئر سکورر نجم السعید بقضائے الہی انتقال کر گئے

اکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے سینئرسکورر نجم السعید بقضائے الہی انتقال کر گئےہیں۔

لاہور۔22مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے سینئرسکورر نجم السعید بقضائے الہی انتقال کر گئےہیں۔ وہ ملک کے سینئر ترین سکوررز میں شمار ہوتے تھے اور رواں سال ریٹائرمنٹ لینے والے تھے۔ نجم السعید نے ملکی و بین الاقوامی کرکٹ کے بے شمار ریکارڈز اپنی قلم کے ذریعے محفوظ کیے اور طویل عرصے تک کرکٹ سے وابستہ رہے۔ ان کی خدمات کو کرکٹ حلقوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر سمن آباد میں ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں