پی سی جی اے نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

ملتان۔ 03 نومبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق 31اکتوبر2025تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 44لاکھ 37ہزار256گانٹھ کپاس آئی،31اکتوبر2024تک 42 لاکھ91ہزار105گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلے میں 1لاکھ 46ہزار151گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے۔ اضافے کی شرح3.41 فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں …

ملتان۔ 03 نومبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق 31اکتوبر2025تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 44لاکھ 37ہزار256گانٹھ کپاس آئی،31اکتوبر2024تک 42 لاکھ91ہزار105گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلے میں 1لاکھ 46ہزار151گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے۔ اضافے کی شرح3.41 فیصد رہی۔

صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 19لاکھ 9ہزار80گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل18لاکھ42ہزار257گانٹھ کپاس سے66 ہزار823گانٹھ زیادہ ہے۔ پنجاب میں اضافے کی شرح3.63فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 25لاکھ28ہزار 176گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل24لاکھ48ہزار848گانٹھ کپاس سے 79ہزار328گانٹھ زیادہ ہے۔صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 3.24فیصدرہی۔31اکتوبر2025تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے41لاکھ25ہزار130گانٹھ روئی تیار کی گئی۔

ملک میں 498جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 1 لاکھ 53ہزارگانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 35لاکھ 90ہزار438گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2025-26میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 271جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور17لاکھ58ہزار559گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔

ضلع ملتان میں 31اکتوبر2025تک 24ہزار637گانٹھ کپاس ،ضلع لودھراں میں 15ہزار184گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 1لاکھ20ہزار 817گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 25 ہزار932گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2لاکھ41ہزار370گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 32ہزار4گانٹھ کپاس ضلع لیہ میں 86ہزار10گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ67 ہزار38گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 87ہزار653گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 2لاکھ48ہزار229گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپورمیں 2لاکھ89ہزار581گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 4لاکھ55ہزار720گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑمیں 11لاکھ32ہزار 604گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 70 ہزار100 گا نٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 76ہزار650گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 2لاکھ4ہزار,100گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 2لاکھ1ہزار400گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 3لاکھ گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 37 ہزار600گانٹھ کپاس اورضلع حیدرآباد میں 1لاکھ32ہزار53گانٹھ کپاس اورصوبہ بلوچستان میں 1لاکھ50ہزار756گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔غیرفروخت شدہ سٹاک6لاکھ 93ہزار818گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔