پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی اور گورننس کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے ،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا ( کے پی کے)کی سیکیورٹی اور گورننس کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے۔ منگل کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کےکو سیکورٹی اداروں کی مکمل حمایت کرنی چاہیے تاکہ دہشت …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا ( کے پی کے)کی سیکیورٹی اور گورننس کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے۔ منگل کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کےکو سیکورٹی اداروں کی مکمل حمایت کرنی چاہیے تاکہ دہشت گردی کے مسائل کو مناسب طریقے سے حل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کے دور حکومت میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے احتجاج کی سیاست سے گریز کریں اور صو بہ میں دیرپا امن کے لیے کام کریں۔