بونیر۔14 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایک موہنجودڑوسندھ میںدوسراتحریک انصاف نے پشاورسے بناڈالاجسے تبدیلی والے تبدیلی قراردے رہے ہیں،جومنصوبہ لاہورمیں30ارب روپے کی لاگت سے جلدی پائیہ تکمیل تک پہنچ گیاتحریک انصاف کی حکومت وہ منصوبہ70ارب روپے کی لاگت سے تاحال مکمل نہ کرسکی، حکومتیںاورقیادت ملک وصوبوںکوآگے لیکرجاتی ہے تحریک انصاف کی حکومت میںخیبرپختونخواپیچھے رہ گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ وکٹیں گرانے والے نام نہاد …
پی ٹی آئی نے صوبے میں عوام کے مسائل حل کرنے پرکوئی توجہ نہیں دی ،امیرمقام

مزید خبریں
بونیر۔14 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایک موہنجودڑوسندھ میںدوسراتحریک انصاف نے پشاورسے بناڈالاجسے تبدیلی والے تبدیلی قراردے رہے ہیں،جومنصوبہ لاہورمیں30ارب روپے کی لاگت سے جلدی پائیہ تکمیل تک پہنچ گیاتحریک انصاف کی حکومت وہ منصوبہ70ارب روپے کی لاگت سے تاحال مکمل نہ کرسکی، حکومتیںاورقیادت ملک وصوبوںکوآگے لیکرجاتی ہے تحریک انصاف کی حکومت میںخیبرپختونخواپیچھے رہ گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ وکٹیں گرانے والے نام نہاد لیڈروںکے پچ کا2018کے عام انتخابات میںمکمل صفایاکریںگے،خیبرپختونخوامیںہرطالع آزمانے قسمت آزمائی کی اورصرف اپنے ہی مستقبل کاسوچھامگرعوام کوطاق نسیاںمیںرکھاہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے خیبرپختونخواسے تبدیلی کے نام پربھاری مینڈیٹ لیکرصوبے کے عوام کووزیراعلیٰ پرویزخٹک کی شکل میںتبدیلی دی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے بونیرمیںقائدمحمدنوازشریف اور مریم نوازکیلئے منعقدہ ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








