اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، وزیر اعظم عمران خان کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے تاہم حالات بہتر ہونے میں ابھی مزید وقت لگے گا، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات …
پی ٹی آئی نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، وزیر اعظم عمران خان کی موثر پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، وزیر اعظم عمران خان کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے تاہم حالات بہتر ہونے میں ابھی مزید وقت لگے گا، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 22 سال کی طویل جدوجہد کے بعد ملک کے پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے مشن کے ساتھ اقتدار میں آئے ہیں، حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں خود بھی مافیا کا حصہ تھیں جنہوں نے مافیا کی پرورش کی، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ہر شعبے میں مافیا بیٹھا ہوا ہے، موجودہ حکومت ملک سے مافیا کا خاتمہ کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور وزیر اعظم عمران خان کسی قیمت پر مافیا کے ساتھ رعایت نہیں برتیں گے۔ علی محمد خان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی اور یہی لوگ حالیہ مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، حکومت آٹے اور چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ریفارمز کے ایجنڈے پر اقتدار میں آئی ہے، اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے اصلاحات کر رہے ہیں اور جلد ہی عوام کو حکومت کے مشکل فیصلوں کے ثمرات ملنا شروع ہوں گے۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے، حکومت کی اس کے کام میں کوئی مداخلت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی کے خلاف کیسز پی ٹی آئی حکومت نے نہیں، نیب نے بنائے ہیں اور وہی ان کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اپوزیشن نے کبھی انتخابات کو تسلیم نہیں کیا، موجودہ حکومت ملک میں شفاف انتخابات کی خواہاں ہے تاکہ کوئی بھی سیاسی جماعت اعتراض نہ کر سکے۔








