اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال، تنظیمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آزاد جموں و …
پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال، تنظیمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ اہل کشمیر کیلئے حق خودارادیت کا حصول اور آزادی حقیقی منزل ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں تحریک انصاف ہر فورم پر اہل کشمیر کی آواز ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر وترقی کا پورا خاکہ تیار کرچکے ہیں۔ کسی سیاسی یا انتخابی اتحاد کے بغیر انتخابی میدان میں اتریں گے اورانشاءاللہ حکومت قائم کریں گے۔جلد آزاد جموں و کشمیر کیلئے بھرپور انتخابی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کشمیر پر واضح، ٹھوس اور غیر متزلزل مو¿قف نے اہلِ کشمیر میں جدوجہد کی نئی امنگ جگائی ہے۔وزیر اعظم عمران خان جنگ بندی لکیر کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کیلئے امید کا مرکز ہیں۔آزاد جموں و کشمیر سیاسی طور پر بیدار ہے، عوام تحریک انصاف کی راہ تک رہے ہیں۔








