پی ٹی آئی کی حکومت نچلی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے تمام قومی اداروں کی بحالی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ریڈیو پاکستان کو انٹرویو میںسینیٹر جاوید نیکہا کہ سابق کرپٹ حکمران جماعت اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار ہیں کیونکہ اس کی قیادت نے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کرکے …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے تمام قومی اداروں کی بحالی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ریڈیو پاکستان کو انٹرویو میںسینیٹر جاوید نیکہا کہ سابق کرپٹ حکمران جماعت اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار ہیں کیونکہ اس کی قیادت نے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کرکے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور قومی اداروں پر بھروسہ کرنے کے بجائے قومی وسائل کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا۔ سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اسے خسارے میں چلنے والے قومی ادارے ورثے میں ملے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی زیر قیادت حکومت قانون کی حکمرانی کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور نچلی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گذ شتہ 70 سالوں کے دوران پہلی بار دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فورم پر نہ صرف مسئلہ کشمیر کی طرف توجہ مبذول کروائی بلکہ عالم اسلام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی۔